اس تصویرمیں ایسی کیا غلطی ہے کہ سب تنقید کرنے لگے؟ 57

اس تصویرمیں ایسی کیا غلطی ہے کہ سب تنقید کرنے لگے؟

پاک فضائیہ سے متعلق بنائی جانے والی فلم ’’پرواز ہے جنوں‘‘ کے ان دنوں خوب چرچے ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جانے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی ، احد رضا میر اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔

فلم کے اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں موجود غلطی نے دلچسپ بحث چھیڑ دی۔ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام پیج پرایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ، حمزہ اور احد پاک فضائیہ کے یونیفارمز پہنے کھڑے ہیں۔

اس تصویرمیں ایسی کیا غلطی ہے کہ سب تنقید کرنے لگے؟
اس تصویرمیں ایسی کیا غلطی ہے کہ سب تنقید کرنے لگے؟

تصویرتو بلاشبہ اچھی ہے لیکن بھلا ہوسوشل میڈیاصارفین جنہوں نے ایک غلطی پکڑلی اورفلم سے متعلقہ افراد کو اپنے دلچسپ تبصروں سے خوب ہی اس بات کا احساس دلایا۔ ہانیہ نے جو تصویر شئیر کی اس میں حمزہ علی عباسی کے یونیفارم پرحمزہ کا بیج ہی لگاہے اوراحد رضا میرعادل کے روپ میں ہیں۔ اصل مسئلہ ہانیہ کے نام کا ہے جن کے یونیفارم پر جنید نام کا ٹیگ لگا ہے۔

اس تصویرمیں ایسی کیا غلطی ہے کہ سب تنقید کرنے لگے؟
اس تصویرمیں ایسی کیا غلطی ہے کہ سب تنقید کرنے لگے؟

اداکارہ نے خود تو شاید جوش جنوں میں اس بات کو محسوس نہیں کیا اور تصویر شیئر کردی لیکن صارفین نے یہ کام بخوبی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں