قرآن پاک کا منفرد نسخہ مدینہ منورہ کو تحفے کے طور پر پیش

KaprayWapray.com

پنجاب پاکستان کی خاتون نسیم اختر نے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا قرآن پاک کا منفرد نسخہ  مدینہ منورہ کو تحفے کے طور پر پیش کر دیا۔

یہ قرآن پاک کا ایسا نسخہ ہے جسے نہ تو قلم سے لکھا گیا ہے نہ اس کی تیاری میں  روشنائی استعمال ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی اور تحریری مادہ استعمال کی گئی ہے۔

قرآن پاک کا یہ کامل نسخہ پاکستان کی نسیم اختر نے 35برس میں تیار کیا۔ انہوں نے 1987ء میں کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے آیات لکھنا شروع کیا تھا او ر2018ء میں اسے مکمل کیا۔

انہوں نے قرآن پاک کا ایک ایک حرف باوضو رہ کر  رات کے پچھلے پہر میں تیار کیا۔

انہوں نے حج کے موقع پر قرآن پاک کا یہ نسخہ مدینہ منورہ کے القرآن الکریم عجائب گھر کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔

ذمہ داران نے گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لے کر اسے عجائب گھر میں پیش کر دیا۔

قریب سے دیکھنے پر ہی پتہ چلتا ہے کہ قرآن کریم ہاتھ سے نہیں بلکہ کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.