ٹرمپ نے اداکارہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی

sample-ad

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی سابق اداکارہ کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ مقدمہ نیو یارک کی ایک وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اداکارہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کے وکیل نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین آمیز ٹویٹ کی وجہ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی قومی اور بین الاقوامی آڈیئنس استعمال کرتے ہوئے مس کلفرڈ پر حملہ کیا اور انہیں بدنام کیا۔صدر ٹرمپ کی ٹویٹ توہین آمیز ہے اور اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مس ڈینیئلز نے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غلط بیانی سے کام لیا ہے کہ کسی نے انھیں دھمکایا تھا۔

واضح رہے کہ فحش فلموں کی سابق اداکارہ سٹورمی ڈینیئلزکا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ نے 2006 میں ان سے جنسی تعلق قائم کیا تھا، دوسری جانب ٹرمپ اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ڈینیئلز نے گزشتہ دنوں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں امریکی شہر لاس ویگاس کی ایک کار پارکنگ میں ایک شخص نے دھمکایا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ سے تعلقات کا الزام واپس لے لیں۔

سٹورمی ڈینیئلز کی جانب سے یہ الزام عائد کیے جانے کے بعد ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس کو فراڈ قرار دیا تھا۔ سٹورمی ڈینیئلز کی جانب سے جس شخص کا خاکہ بنوایا گیا تھا اس کے بارے میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس شخص کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.