سن گلاسز ایک فیشن یا آنکھوں کا تحفظ ؟؟؟

صحت
111
0
sample-ad

ہم سب سورج کےہمارے جِلد پر مرتب ہونے والے اثرات جانتے ہیں اور ان تمام عوامل سے بچنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ لیکن ہمارےچہرے کا ایک اہم حصہ ایسا ہے جسے ہم بغیر کسی احتیاط کے چھوڑ دیتے ہیں اوروہ حصہ ہے ہماری آنکھوں کے گرد جِلد کا۔

برطانیہ میں، جِلد کے سرطان کے مریضوں کی شرح بڑھ رہی ہے، جس میں بڑی تعداد پلکوں کے کینسر کا شکار ہے۔

پلکیں اور اس کے ارد گرد کا حصہ کینسر کیلئے حساس ہے کیوں کہ اس جگہ جِلد باریک ہوتی ہے اور یہ اکثر سورج کی شعاعوں سے بچی ہوئی نہیں ہوتی۔

یہ اس لیے نہیں ہے کہ ہم مناسب مقدار میں سن کریم استعمال نہیں کررہے، بلکہ ہم درست سن گلاسز کا انتخاب بھی نہیں کررہے۔

سورج کی الٹرا وائیلٹ شعاعیں آنکھوں کو بہت نقصان پہنچاسکتی ہیں۔ اس کے سبب آنکھ کی سطح پر سن برن ہوجاتا ہے اور یہ طویل مدت میں موتیا کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

sample-ad

Article Tags

Facebook Comments

POST A COMMENT.