صوفیہ ورگارا گزشتہ سب سے زیادہ کمانے والی ٹی وی اداکارہ

KaprayWapray.com

 

کولمبین نژاد امریکی اداکارہ صوفیہ ورگارا گزشتہ 6 سال کی طرح رواں سال بھی سب سے زیادہ کمانے والی ٹی وی اداکارہ بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق جون 2017ءسے لےکر جون 2018ءتک صوفیہ نے سوا 4 کروڑ ڈالر یعنی ساڑھے 5ارب پاکستانی روپے سے زائد کمائے ہیں۔

اس دوران اے بی سی ٹی وی کا مشہور شو ”ماڈرن فیملی“ ان کی کمائی کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔

46 سالہ اداکارہ کی بیشتر کمائی ان کے کامیڈی ٹی وی شوز کے باعث ہے تاہم انہوں نے ماڈلنگ سے بھی دولت کمائی ہے ۔

ان کا فرنیچر اور کافی مشینیں بنانے کا ذاتی کاروبار بھی ہے۔

صوفیہ کے بعد دوسرے نمبر پر اداکارہ کیلی کوکورہیں جن کی ایک سال کی کمائی تقریباً اڑھائی کروڑ ڈالر رہی۔

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.