سندھ پولیس آئی ٹی میں بھرتی کے لیئے اشتہارات دیئے جائیں گے۔ڈی آئی جی آئی ٹی

KaprayWapray.com

 

سندھ پولیس آئی ٹی میں بھرتی کے لیئے اشتہارات دیئے جائیں گے۔ڈی آئی جی آئی ٹی

سی پی او ملازمین کے لیئے ماہانہ تین الاؤنسز دینے کی سفارشات حکومت سندھ کو ارسال کردی گئیں۔

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ذیرصدارت سی پی اواسٹاف افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں جملہ محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ہدایات دی گئیں۔

آئی جی سندھ کی ہدایات پر ڈی آئی جی آئی ٹی نے بتایا کہ سندھ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ریکروٹمنٹ کے لیئے جلد از جلد باقاعدہ اشتہارات کے اجراء کے تحت جملہ ضروری امور کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے آئندہ ہفتے ایک اجلاس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شاپنگ پلازہ شاپنگ سینٹر سمیت ہوٹلز مالکان کو مدعو کیا گیا ہے۔اس اجلاس کا مقصد مذکورہ مقامات کے سی سی ٹی کیمروں کو سی پی او کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کرنا اور جرائم کے خلاف پولیس کے مجموعی اقدامات کو مذید ٹھوس اور مؤثربنانا ہے۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر اجلاس کو بتایا کہ سینٹرل پولیس آفس ملازمین کے لیئے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ سی پی او سیکریٹیریٹ،یوٹیلٹی اور سیلولر فون پر مشتمل تین الاؤنسز کے اجراء کے حوالے سے جامع سفارشات پر مبنی مسودہ حکومت سندھ کو باقاعدہ منظوری کے لیئے ارسال کردیا گیا ہے۔

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.