44

شاہد آفریدی کا گوگل ہیڈکوارٹرزکا دورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سنگاپور میں گوگل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر گوگل ہیڈکوارٹرز کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لِکھا کہ گوگل ہیڈکوارٹرز سنگاپور میں دوپہر کے کھانے پر بُلایا جانے بڑے اعزاز کی بات تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور بھارتی نوجوانوں کو ساتھ کام کرتے دیکھنابہت اچھا تھا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں لِکھا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے گوگل ٹیم کو دی جانے والی پریزنٹیشن بہت بہترین رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں