ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑیں گی یا نہیں؟

کھیل
105
0
sample-ad

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں.

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑ دینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹار ہوں یا نہ ہوں، ہر ماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہو ، ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔

ثانیہ مرزا نے کہاکہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پر کافی بہترہے، اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.