شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی تصویر وائرل ہوگئی

sample-ad

شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی منگیتر میگھن مارکل کےسوتیلے بھائی تھامس مارکل ہونے والے بہنوئی کو ایک خط لکھ کرخبردار کیا ہے کہ ابھی بھی وقت نہیں گزرا،شادی سے انکار کردیں۔

رنگ میں بھنگ ڈالنے والے میگھن کے بھائی نے خط میں ان کی برائیاں بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میگھن دغاباز، خودغرض اور خاصا سرد مزاج رکھتی ہیں اس لیے شاہی خاندان میں ان کا اضافہ فائدہ مند ثابت نہیں ہونے والا۔

تھامس مارکل نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہیری کو میگھن کا اصلی چہرہ نظر کیوں نہیں آرہا؟ میگھن جانتی ہے کہ اس کی عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسکا فلمی کیرئیر متاثر ہوگا اس لیے وہ شہرت برقرار رکھنے کیلئے شاہی خاندان سے تعلق استوار کر رہی ہے۔ جو لڑکی اپنے خاندان کی نہ ہوسکی کسی اور کی کیا ہوگی۔

بھائی نے دل کی مزید بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا کہ میگھن مارکل اپنے والد تک کے احسانات بھلا چکی ہیں اور خود میں مگن ہیں۔ انجان لوگوں کو تو شادی کی دعوت دے دی لیکن اپنی فیملی کو بلانا تک گوارا نہیں کیا۔ تھامس مارکل نے شہزادہ ہیری کی والدہ پرنسس ڈیانا کی مثال دیتے ہوئے لکھا کہ میگھن ان کی طرح مخلص ثابت نہیں ہوسکتیں نہ ہی ویسی ذمہ داریاں نبھا سکتی ہیں۔

خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھامس کی سوتیلی بہن سے سال 2011 کے بعد ملاقات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پرنس چارلس اور ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیری کی شادی انیس مئی کو طے ہے اور شاہی خاندان دعوت نامے بھی تقسیم کرچکا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.