وزیراعظم عمران خان نے کلین گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا

KaprayWapray.com

 

وزیراعظم عمران خان نے کلین گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا، وزیراعظم نے اسلام آباد کے مقامی کالج میں پودا لگایا اور صفائی میں حصہ لیا ۔

وزیر اعظم نے اسلام آباد کے مقامی تعلیمی ادارے میں پودا لگایا اور صفائی مہم میں طلبا کے ساتھ حصہ لیا

آج میں نے آئندہ پانچ برس کیلئے چار اہم پہلوؤں پر مشتمل “کلین-گرین پاکستان” مہم کا آغاز کیا: یعنی فضا، دریا اور زمین کی صفائی اور شجرکاری کے ذریعے پاکستان کو سرسبزبنانا۔ میری خواہش ہے کہ پوری قوم خصوصاً نوجوان اور بچے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں اور لوگوں کی ذہن سازی کریں

آیندہ پانچ سال میں پاکستان دیگر ممالک سے زیادہ صاف نظر آئےگا، سینی ٹیشن بھی صفائی مہم کا حصہ ہوگی. ہر شہر، گاؤں میں لینڈ فل سائٹ بنائی جائیں گی، ہرشہر،گاؤں میں کچراٹھکانےکیلیےلینڈفل سائٹس مختص کی جائیں گی،وزیراعظم عمران خان

آج سے ملک بھر میں پودے لگانے کی مہم شروع کی جائے گی، ہرا پاکستان کا مطلب ماحول کی آلودگی صاف کردیتاہے ، ہم نے کچی آبادیوں کو بھی صاف کرنا ہے، گاؤں میں بھی صفائی کی مہم چلائیں گے، کچی آبادیوں اور دیہاتوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کریں گے، وزیراعظم عمران خان

یہاں لوگ دریاؤں میں آلودگی پھیلاتے ہیں، صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کرنی ہیں، دس ارب درختوں سےپاکستان میں بارش کا سسٹم تبدیل ہو سکتاہے، پانچ سال میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیاہے،وزیر اعظم عمران خان

Clean And Green Pakistan

Clean And Green Pakistan

بچوں نےپیسا اکھٹاکیا اور عوامی آگہی مہم چلائی، آلودگی سے انسان کی عمر میں اوسطاً 11سال کم ہوتے ہیں، طلبانےزیادہ چندےکےساتھ اسپتال سے متعلق عوام میں شعور بھی اجاگر کیا، چندہ اکٹھا کرنے کےلیے خیبر سے کراچی کے اسکولوں میں گیا،ل وزیراعظم عمران خان۔

کینسر اسپتال کا فنڈ اکھٹا کرنے خیبر سے کراچی کے اسکولوں میں گیا اسکول کے بچوں نے کینسر اسپتال کیلیے کامیاب مہم چلائی، شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا تو لگا کہ یہ ناممکن ہے، عوام کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان۔

صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں پودا لگا کرکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاآغازکردیا. اسلام صفائی کا درس دیتا ہے،

مزید انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیےکہ کوڑاکرکٹ سڑکوں پر نہ پھینکیں،صدر مملکت

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پودا لگا کر اور گراؤنڈ کی صفائی میں حصہ لے کر وزیر اعظم کی کلین گرین مہم کا پنجاب میں افتتاح کر دیا. وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت بھی ان کے ہمراہ تھے

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے حضوری باغ لاہور میں پودا لگا کر اور صفائی میں حصہ لے کر آج پنجاب میں “کلین اینڈ گرین پاکستان” مہم کا افتتاح کر دیا۔

Clean And Green Pakistan

Clean And Green Pakistan

ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری کا باقائدہ آغاز کیا۔ اس ضلع میں اور اطراف میں بھی پارک بنائے جائیں گے۔ ان شا اللہ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پوری توجہ سے اس پر عمل کرے گی۔ بہتر زندگی کے لئے ماحول کا خوشگوار ہونا لازمی ہے۔ ذرتاج گل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Facebook Comments

Comments are closed.