دھرنے کے دوران شر پسندی کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم

KaprayWapray.com

 

وزیراعظم عمران خان نے دھرنے کے دوران شر پسندی کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا

وزارت داخلہ نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا کئی شہروں سے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو 24 گھنٹے ملکی صورتحال سے آگاہ رکھا گیا

عمران خان نے دھرنے کے دوران شر پسندی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار ی کا حکم دے دیا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے صوبوں سے مل کر مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور سرکاری اور نجی املاک گاڑیوں اورعمارتوں کو نقصان پہنچانے والے متعدد افراد کو ویڈیوز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.