Nawaz Sharif 44

صادق آباد میں ن کا جنون اور نواز شریف

ایسالگتا ہے کہ آج صادق آباد جاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے. میں بہت خوش نصیب ہوں عوام کی یہ محبتیں آسانی سے نہیں ملتیں.

مجھے نکال دیا کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی. زندگی بھر صادق آباد کے لوگوں کا پیار یاد رکھوں گا. فیصلے جاری کرنے والے عوام کے جذبے کو دیکھیں. وہاں بیٹھ کرآپ فیصلےدےرہےہویہاں آکردیکھوعوام کیا کہہ رہے ہیں. کبھی پیپلز پارٹی نے کوئی منصوبہ بنایا ہے؟

پی ٹی آئی تو کوئی چیز ہی نہیں ہے. عمران خان صاحب میرا آپ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے. ہمارا مقابلہ ایک خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، زرداری صاحب نواز شریف کا آپ کے ساتھ بھی کوئی مقابلہ نہیں ،

اگلے 70 سال ایسے نہیں ہوں گے جیسے گزشتہ 70 سال گزرے ہیں. کراچی میں کون امن لےکرآیا ؟لوڈ شیڈنگ کس نے ختم کی؟ اتنی خدمات ہیں نوازشریف کی قوم کےلیےاس پرآپ نےاسےفارغ کردیا؟ اگلے 70 سال پاکستان کی خوشحالی کےسال ہوں گے

غریبوں کے لیے روزگار اور روشنی کا سال ہوگا. نوجوان نوازشریف کےشانہ بشانہ چلیں گے،ملک کی تعمیرکریں گے. 2018 کے الیکشن کو ریفرنڈم اور انقلاب سمجھیں. اس مقابلےمیں عوام میرےساتھ ہیں. دوبارہ حکومت آئی توتمام غریبوں کوہیلتھ کارڈجاری کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں