آسیہ بی بی کے کیس کا فیصلہ اور پاکستان کے حلات

KaprayWapray.com

پاکستان : آسیہ بی بی کے کیس کا فیصلا آیا اور ملک بھر میں دھرنے شروع ہو گئے۔

تفصلات کے مطابق پاکستان کے بہت سے شہروں میں یہ دھرنے اس وجہ سے دیئے گئے ہیں کہ پھانسی کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بری کر دیا۔

پاکستان تحریک لبیک نے ملک بھر میں جگہ جگہ دھرنے دے کر روڈ بلاک کردیئے۔ بہت سے علاقوں میں کاروبار بھی بند کروا دیا گیا۔

کراچی اور اس کے علاوہ بہت سے شہروں میں ابھی بھی دھرنے جاری ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد اس میں شریک ہے۔

ملک کے موجودہ حالاات پر وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

سڑکوں پر سناٹا ہے لائیٹ بند کر دی گئی ہیں تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

تمام بازار اور کاروباری مراکز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ پٹرول پم بھی بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

خاص طور پر وہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں جو اپنے کسی کام سے نکلے ہوئے تھے یا پھر آفس میں تھے ان لوگوں کو اپنے گھر واپس پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

Karachi

Karachi

کچھ لوگوں کو روڈ پر موٹر سائیکل کو گسیٹھ کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ جن میں سے کچھ کا پٹرول ختم ہو گیا تھا تو کچھ لوگوں کی بائیک پنچر ہو گئی تھی۔

آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ نے بری کر دیا

دکانیئں اور پٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے یہ لوگ کافی پریشان نظر آرہے تھے۔ کچھ لوگوں نے تو گلیوں میں اپنی گاڑیاں پارک کردی اور پیدل ہی گھر کی طرف چل دیئے۔

یاد رہے کراچی کافی عرصے بعد اس طرح بند ہوا ہے۔

Karachi

Karachi

جب سے پاکستان رینجرز نے کراچی میں کاروائی شروع کی یہ پہلا واقعہ ہے کہ کراچی اس طرح بند کر وا دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں ۔ شکریہ

Facebook Comments

Comments are closed.