بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس طرف فائرنگ

KaprayWapray.com

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس طرف پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

بھمبر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ذوالقرنین سرفراز نے کہا کہ لوانا کھیتر گاؤں میں سرحد کے اس پار سے کی گئی فائرنگ سے 22 سالہ منزہ بی بی جاں شہیدہوگئی جو دو بچوں کی ماں بھی تھی ،ْلوانا کھیتر ایل او سی سے بامشکل ایک کلومیٹر دور ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق خاتون کو جمعہ کو رات گئے بھارتی فوج کی پوسٹ سے فائر کی گئی اسنائپر کی گولی اس وقت لگی جب وہ اپنے گھر کے برآمدہ میں روشنی کی مدد سے کچھ تلاش کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ گولی خاتون کے سر پر لگی جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

منزہ بی بی کے جاں بحق ہونے کے بعد رواں سال ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جس میں 19 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سینئر عہدیدار سعید قریشی نے کہا کہ اس کے علاوہ رواں سال بھارتی اشتعال انگیزی سے 146 افراد زخمی بھی ہوئے۔انہوںنے کہاکہ سرحد کے اس پار سے کی گئی فائرنگ سے رواں سال 29 گھر جزوی ،ْ 3 گھر اور ایک دوکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

خبر کے آخر میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں ۔ شکریہ

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.