شربت فروش کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ

KaprayWapray.com

 

کراچی کے شربت فروش کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ ٹرانسفر ہونے کا انکشاف۔۔۔

اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کا رہائشی عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ روپے کے ٹرانسفر ہونے کا انکشاف ہوا جس نے شربت فروش عبدالقادر کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے لیٹر سے اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ روپے موجود ہونے کا پتا چلا، معلوم نہیں میرے اکاؤنٹ میں پپیسے کیسے ٹرانسفر ہوئے میں ان پڑھ ہوں مجھے کہا جارہا ہے کہ میں نے انگریزی میں دستخط کیے ہیں،

پولیس بھی میرے گھر کے باہر موجود ہے میں اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں 40 گز کے مکان میں رہتا ہوں اور وہی شربت کا ٹھیلا لگاتا ہوں۔

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.