گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

KaprayWapray.com

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ کو عملی جامہ پہنا دیا گیا۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ50 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنیوالوں کیلیےقیمت میں10 فیصد فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

100 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والوں کیلیے فی یونٹ15 فیصد مہنگا کر دیا گیا۔ماہانہ200مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ20 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماہانہ300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ500مکعب میٹر اور زائد گیس استعمال پر143 فیصد اضافہ ہوا۔

 

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.