پانی پر سونے کا خواب اب پورا ہوسکتا ہے: جانئے کیسے 48

پانی پر سونے کا خواب اب پورا ہوسکتا ہے: جانئے کیسے

ہم سب نے کبھی نہ کبھی پانی پر چلنے یا دوڑنے کا خواب دیکھا ہے، چلنا تو خیر ابھی ممکن نہیں لیکن پانی پر سونا ضرور ممکن ہوگیا ہے۔

اسے واٹر بیڈ کہیں یا تیرتا ٹینٹ، لیکن اس کے زریعے اب آپ کسی بھی دریا یا تالاب کے اوپر سو سکتے ہیں۔

شول ٹینٹ ایک ایسی رافٹ ہے جسے پھلایا جا سکتا ہے، جبکہ اس پر ایک عدد ٹینٹ بھی ہے۔ اس کو لگانا انتہائی آسان ہے، بس ایک پمپ سے اس میں ہوا بھریں اور یہ خودبخود کھڑا ہوجائے گا۔ اس میں کوئی ٹینٹ پولز نہیں ہیں۔

پانی پر سونے کا خواب اب پورا ہوسکتا ہے: جانئے کیسے
پانی پر سونے کا خواب اب پورا ہوسکتا ہے: جانئے کیسے

اسمتھ فلائی ڈیزائنز نے اس ٹینٹ کو ڈیزائن کیا ہے، جبکہ ان کا پلان ہے کہ یہ ائیر بی این بی پر بھی دستیاب ہو۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ ان ٹینٹس کو سیلابی صورت حال کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ تیرنے والے ٹینٹس سیلاب کی صورت میں ایک عارضی شیلٹر کا کام بھی کرسکتے ہیں۔ ان کی قیمت 1499 ڈالرز ہے۔ اگر نیند کا ایک نیا اور انوکھا احساس چاہتے ہیں تو ضرور اسے آزمائیں۔

بشکریہ Tech Insider

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں