Farooq-Sattar 53

متحدہ کے رہنما فاروق ستار بہادرآباد پہنچ گئے

کراچی : متحدہ کے رہنما فاروق ستار بہادرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔ پہلے متحدہ کےرہنما فاروق ستار کی دعوت پر خالد مقبول نے لاعلمی ظاہر کی تھی،لیکن ساتھ ہی اتحاد کیلئے انہیں دعوت نامہ بھی بھیج دیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے علم ہوا، اب انہیں دعوت دی ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے مہاجروں کے حقوق کیلئے آپسی اختلافات بھلانے کا عزم بھی ظاہر کردیا ۔ جس کے بعد اب فاروق ستار بہادرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔

بہادرآباد آمد کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آپ تار پر کھڑے ہوتے ہیں تو میرے تار ہلنے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس یکجہتی کیخلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان اور اپنے مرکز آگیا ہوں ، مقصد محض ایک جلسہ کرنے کا ہی نہیں ہے۔

اس موقعے پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو رسوا کرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔یہ جذبہ مہاجر قوم کے جذبات کے اظہار کیلئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو سب کو جوڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

متحدہ کے رہنما فاروق ستار بہادرآباد پہنچ گئے” ایک تبصرہ

  1. Hello ,

    I saw your tweets and thought I will check your website. Have to say it looks very good!
    I’m also interested in this topic and have recently started my journey as young entrepreneur.

    I’m also looking for the ways on how to promote my website. I have tried AdSense and Facebok Ads, however it is getting very expensive.
    Can you recommend something what works best for you?

    Would appreciate, if you can have a quick look at my website and give me an advice what I should improve: http://janzac.com/
    (Recently I have added a new page about FutureNet and the way how users can make money on this social networking portal.)

    I have subscribed to your newsletter. 🙂

    Hope to hear from you soon.

    P.S.
    Maybe I will add link to your website on my website and you will add link to my website on your website? It will improve SEO of our websites, right? What do you think?

    Regards
    Jan Zac

اپنا تبصرہ بھیجیں