کراچی ضمنی الیکشن 2018 میں کل عالمگیر خان اور عامر چشتی آمنے سامنے ہوں گے

KaprayWapray.com

 

کراچی : ضمنی الیکشن 2018 میں این اے 243 سے پی ٹی آئی کی طرف سے عالمگیر خان اور ایم کیو ایم سے عامر چشتی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

عالمگیر خان ایک پاکستانی سماجی کارکن ہیں ان کی سماجی سرگرمیاں فکس ایٹ کے نام سے کراچی میں کافی مشہور ہے۔ عالمگیر خان کا ماننا ہے کہ وہ اس حلقہ میں بھاری تعداد میں ووٹ لے سکتے ہیں اپنے کام کی مقبولیت کی وجہ سے۔ یاد رہے عالمگیر خان پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ایلکشن لڑ رہے ہیں۔

این اے 243 میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر عامر چشتی کا نام سامنے آیا ہے۔ یہ فیصلہ کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا . عامر چشتی نے علاقے میں ایکشن کی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

کراچی کا حلقہ این اے 243 کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کی عوام کس کو ووٹ دیتی ہے۔ کل بروز اتوار کے دن عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے این اے 243 کے لئے لیڈر کا انتخاب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

 

KaprayWapray.com

Facebook Comments

Comments are closed.