عمران کو آج شہر کے لوگوں کا خیال آیا ہے؟

sample-ad

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج شہر کے لوگوں کا خیال آیا ہے؟ اس وقت کوئی جماعت نہیں بولی جب یہاں لوگ مارے جارہے تھے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی زہرافشانی پر حیرانی نہیں ہونی چاہیے، یہ مہاجروں کی جماعت ہوہی نہیں سکتی، اردو زبان کو بچانے کیلئے جانیں قربان کی گئی تھیں، پیپلز پارٹی نے زہر افشانی کی تو ان کی فطرت تھی۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ مردم شماری میں ایک کروڑ آبادی غائب کردی گئی، شہری علاقوں میں آبادی کم نہیں ہوتی، یہاں آبادی کم کیسے ہوسکتی ہے۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ جس کا نام ووٹنگ لسٹ میں ہے اس کا نام مردم شماری میں بھی ہونا چاہئے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.